ملک میں ثقافتی کھیل کبڈی کی ترقی کے لئے بھراقدامات کی ضرورت ہے، رانا محمد اکرام

جمعہ 22 مارچ 2024 15:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2024ء) انٹرنیشنل کبڈی امپائر رانا محمد اکرام نے کہا ہے کہ کھیلوں کی ترقی کے لئے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کا باقاعدگی انعقاد ہونا ضروری ہے۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کبڈی ہمارا ثقافتی کھیل ہے اور کبڈی کا بے پناہ ٹیلنٹ ملک کے دیہی علاقوں میں موجود ہے اور اس ٹیلنٹ کو ابھارنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح ملک و قوم کا نام روشن کر رکھا ہے اور حکومت کی جانب سے ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے ملک میں کبڈی کے کھیل کے فروغ کے لئے پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ محمد سرور رانا کا ورلڈ کبڈی فیڈریشن کا سیکرٹری جنرل بننا ملک و قوم کے لئے کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل امپائر رانا اکرام نے کیا کہ کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا اور پرائیویٹ سیکٹرز کو کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں پر بھی توجہ دینی چاہئے تاکہ وہ کھیل بھی ترقی کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :