بنگلہ دیش کی ٹیم سلہٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 188 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

ہفتہ 23 مارچ 2024 22:21

سلہٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) بنگلہ دیش کی ٹیم سلہٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 188 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اسے 92 رنز خسارے کا سامنا کرنا پڑا ، تیج الاسلام 47 رنز بنا کر نمایاں رہے ، سری لنکا کی جانب سے وشوا فرنینڈو نے چار جبکہ کاسن رجیتھا اور لاہیرو کمارا نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں ، سری لنکا نے کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنا لیے اور اسے 211 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ہے ، دیمتھ کرونا رتنے 52 ، نشان مدوشکا 10 ، کوسال مینڈس 3 ، اینجلو میتھیوز 22 اور دنیش چندیمل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ، کپتان دہننجایا ڈی سلوا 23 اور وشوا فرنینڈو 2 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ، بنگلہ دیش کی جانب سے ناہید رانا نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔