آسٹریلیا ویمن نے دوسرے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش ویمن کو باآسانی 6 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی

اتوار 24 مارچ 2024 14:40

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2024ء) آسٹریلیا ویمن نے دوسرے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش ویمن کو باآسانی 6 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ، گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم بنگلہ دیش پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 44.1 اوورز میں 97 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، ناہیدہ اختر 22 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کی طرف سے سوفی مولینکس نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، جواب میں آسٹریلیا ویمن نے مطلوبہ ہدف 23.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، ایلیز پیری نے 35 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، سوفی مولینکس کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔