سری لنکا کی سلہٹ ٹیسٹ پر گرفت مضبوط ، بنگلہ دیش کی511 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں محض 47 رنز پر 5 وکٹیں گر گئیں

اتوار 24 مارچ 2024 18:00

سلہٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2024ء) سری لنکا کی سلہٹ ٹیسٹ پر گرفت مضبوط ہو گئی ، بنگلہ دیش کی511 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں دوسری اننگز میں محض 47 رنز پر 5 وکٹیں گر گئیں ۔

(جاری ہے)

سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں جاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز سری لنکا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 418 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، کمندو مینڈس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 164 رنز بنائے جس میں 6 چھکے اور 16 چوکے شامل تھے ، کپتان دہننجایا ڈی سلوا نے 108 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، پہلی اننگز میں 92 رنز کی برتری کی بدولت سری لنکا نے میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 511 رنز کا ہدف دیا ، بڑے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی بیٹرز نے انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کھیل کے اختتام پر دوسری اننگز میں اس کی 47 رنز پر 5 وکٹیں گر گئیں ، ذاکر حسین 19 ، نجم الحسین شنٹو 6 جبکہ محمود الحسن جوئے ، شہادت حسین اور لٹن داس بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ، مومن الحق 7 اور تیج الاسلام 6 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں ، وشوا فرنینڈو نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔