میامی اوپن ٹینس مینز سنگلز،جینک سنر اور ڈینیئل مدویدیف ٹاپ 16 رائونڈ میں داخل

پیر 25 مارچ 2024 09:30

فلوریڈا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) اٹلی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ جینک سنر اور روسی ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدیف اے ٹی پی میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ 22سالہ اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر نے مینز سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں نیدرلینڈز کے حریف کھلاڑی ٹیلون گریکسپور کو شکست دے کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ روسی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل مدویدیف نے برطانوی حریف کھلاڑی کیمرون نوری کو شکست دے کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے امریکا میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو میامی گارڈنز، فلوریڈا،امریکا کے ہارڈ راک سٹیڈیم میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے نیدرلینڈز کے حریف کھلاڑی ٹیلون گریکسپور کو پہلے سیٹ میں 7-5 سے شکست کے باوجود اگلے دونوں سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 1-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں روسی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل مدویدیف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانوی حریف کھلاڑی کیمرون نوری کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 1-6 سے شکست دے کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ \932