عراقی وزارت مواصلات کا ٹک ٹاک پر پابندی کا مطالبہ

ٹک ٹاک پر پابندی عراق میں غیراخلاقی مواد روکنے کیلئے ضروری ہے،وزیرمواصلات

منگل 26 مارچ 2024 12:58

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) عراقی وزارت مواصلات نے ٹک ٹاک پر پابندی لگانیکا مطالبہ کیا ہے۔ بغداد سے عرب میڈیا کے مطابق عراقی وزیر مواصلات ہیام الیاسری نے درخواست کابینہ کو بھیج دی ہے۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق عراقی وزیر مواصلات نے کہا کہ ٹک ٹاک پر پابندی عراق میں غیراخلاقی مواد روکنے کیلئے ضروری ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے سخت اقدامات کے باعث عراق کو فحش مواد دیکھنے والے صارفین کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :