ویرات کوہلی کی دوسرے بچے کی پیدائش کے دوران بیرونِ ملک جا کر 2 ماہ کرکٹ سے وقفہ لینے کی وضاحت

منگل 26 مارچ 2024 15:17

ویرات کوہلی کی دوسرے بچے کی پیدائش کے دوران بیرونِ ملک جا کر 2 ماہ کرکٹ ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے دوسرے بچے کی پیدائش کے دوران بیرونِ ملک جا کر 2 ماہ کرکٹ سے وقفہ لینے کی وضاحت کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی نے آخری 2 ماہ بھارت سے باہر گزارے جہاں برطانیہ میں ان کی اہلیہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں دوسرے بچی( بیٹی) کی پیدائش ہوئی ہے۔

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے سوشل میڈیا پر بیٹے کے والدین بننے کا اعلان کیا تھا۔اپنے پیغام میں ویرات کوہلی نے بتایا تھا کہ 15 فروری کو ہمارے ہاں لڑکے کی پیدائش ہوئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اسی وجہ سے ویرات کوہلی نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت بھی نہیں کی تھی اور وہ ملک سے باہر چلے گئے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اب پیر کو انڈین پریمیئر لیگ کے ایک میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی سے اس سارے معاملے پر بات کی۔

(جاری ہے)

ویرات کوہلی نے تصدیق کی کہ وہ 2 ماہ کے لیے بھارت سے باہر تھے اور کہا کہ ہم ملک میں نہیں تھے، ہم ایک ایسی جگہ پر تھے جہاں لوگ ہمیں پہچان نہیں رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ صرف ایک خاندان کے طور پر ایک ساتھ وقت گزارنا اور صرف دو ماہ تک نارمل محسوس کرنا میرے اور میرے خاندان کے لیے یہ ایک حقیقی تجربہ تھا۔ویرات کوہلی نے کہا کہ دو بچوں کے بعد خاندانی لحاظ سے چیزیں بالکل مختلف ہوجاتی ہیں، یہ ایک حیرت انگیز تجربہ تھا کہ سڑک پر کسی دوسرے شخص کی طرح ہونا اور کوئی پہچان نہ سکے۔