چین میں فکسنگ کے الزام میں ایک سال سے قید جنوبی کورین فٹبالرکو رہا کردیا گیا

گزشتہ سال مئی میں سون جون ہو کو چائنیز سپر لیگ میں فکسنگ کے الزام پر گرفتارکیا گیا تھا، رپورٹ

منگل 26 مارچ 2024 15:17

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) چین میں ایک سال سے قید جنوبی کورین فٹبالر سون جون ہو کو رہا کردیا گیا۔جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے فٹبالر کی رہائی کی تصدیق کی اور کہا کہ سون جون ہو خیریت سے گھر پہنچے ۔حراست کے دوران مختلف چینلز کے ذریعے چینی حکام سے رابطہ رہا اور منصفانہ ٹرائل کی درخواست کی تھی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ گزشتہ سال مئی میں سون جون ہو کو چائنیز سپر لیگ میں فکسنگ کے الزام پر گرفتارکیا گیا تھا۔جنوبی کورین فٹبالر سون جون ہو 2021 میں چین کے صوبے شین ڈونگ منتقل ہوئے تھے جہاں انہوں نے بطور مڈفیلڈر شین ڈونگ ٹائشن کیلئے کھیلنا شروع کیا تھا۔وہ اپنے ملک جنوبی کوریا کیلئے 20 بین الاقوامی میچوں سمیت فٹبال ورلڈ کپ میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔