اے این ایف کی کارروائیاں ،چھ سو چالیس کلو سے زائد منشیات برآمد ، پانچ ملزمان گرفتار

منگل 26 مارچ 2024 15:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف پانچ کارروائیوں میں چھ سو چالیس کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان اے این ایف کے مطابق مغربی بائی پاس کوئٹہ کے قریب سے 230 کلو ہیروئن، 220 کلو کرسٹل برآمد ہوئی،ماشکیل چاغی سے 100 کلو افیون اور 80 کلو چرس برآمد کی گئی۔ترجمان کے مطابق شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب تین ملزمان سے 6.8 کلو ویڈ،کھنہ پٴْل اسلام آباد سے 602 گرام ویڈ،راولپنڈی میں صدر کے قریب دو ملزمان سے 2.5 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔