روزہ انسان میں عاجزی و انکساری، حسن سلوک اور محبت کا خوبصورت رشتہ پیدا کرتا ہے، مفتی ارسلان حفیظ

منگل 26 مارچ 2024 16:27

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) معروف مذہبی سکالر مفتی ارسلان حفیظ نے کہا ہے کہ روزہ انسان میں عاجزی و انکساری، حسن سلوک اور محبت کا خوبصورت رشتہ پیدا کرتا ہے۔ رمضان المبارک خالق کائنات کو راضی کرنے بخشش اور رحمتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے۔ مسلمان روزہ کی حالت میں عبادت اور گناہوں سے توبہ کر کے اپنے خالق کو راضی کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ رمضان المبارک مسلمانوں کیلئے نہایت مقدس مہینہ ہے ہمیں اس مہینہ میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنی چاہئے نوافل کی ادائیگی اور کثرت درود پاک ضروری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مستحق افراد کی معاونت سے خدا تعالی کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ پوری کائنات کے مسلمانوں کیلئے بخشش و مغفرت کا بہت بڑا انعام ہے تا کہ دنیا بھر کے مسلمان بارگاہ الہی میں سجدہ ریز ہو کر اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کر سکیں ماہ رمضان ہمیں صبر اخوت، بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔