میامی اوپن ٹینس مینزسنگلزکی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

بدھ 27 مارچ 2024 12:17

فلوریڈا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔ہسپانوی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز،بلغاریہ کے گریگور دیمتروف،جرمنی کے الیگزینڈر زیویروف،ہنگری کے فابین مروزان ،چلی کے نکولس جیری،روس کے ڈینیئل میدویدیف،جمہوریہ چیک کے ٹوماس مخاچ اور اٹلی کے جینک سنر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ہیں۔

میامی اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ہارڈ روک سٹیڈیم، فلوریڈا میں جاری ہے جس میں مردوں سنگلز مقابلوں کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔ہسپانوی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز،بلغاریہ کے گریگور دیمتروف،جرمنی کے الیگزینڈر زیویروف،ہنگری کے فابین مروزان ،چلی کے نکولس جیری،روس کے ڈینیئل میدویدیف،جمہوریہ چیک کے ٹوماس مخاچ اور اٹلی کے جینک سنر ٹاپ ایٹ رائونڈ میں پہنچ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

کوارٹر فائنل رائونڈ میں سپین کے عالمی نمبر ون اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز کا مقابلہ بلغاریہ کے گریگور دیمتروف سے ،جرمنی کے الیگزینڈر زیویروف کا ٹاپ ایٹ میں مقابلہ ہنگری کے فابین مروزان سے ہوگا،چلی کے نکولس جیری کا مقابلہ روس کے دفاعی چیمپئن ڈینیئل میدویدیف سے ہوگا۔ جمہوریہ چیک کے ٹوماس مخاچ کا مقابلہ اٹلی کے جینک سنر سے ہوگا۔\932