فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر2 میں اٴْردن نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں 7 گول سے عبرتناک شکست دیدی

بدھ 27 مارچ 2024 14:38

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر2 میں اٴْردن نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں 7 ..
امان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر 2 میں اٴْردن نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں 7 گول سے عبرتناک شکست دے دی۔امان کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کھیل کا آغاز تیزی سے ہوا، میزبان اٴْردن کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستانی گول پر حملے کیے جس کے نتیجے میں اٴْنہیں پہلی کامیابی پندرہویں منٹ میں موسیٰ التماری کے گول کی بدولت ملی۔

اٴْردن کی جانب سے دوسرا گول یازان النعمت نے پنالٹی کک پر 28 ویں منٹ میں کیا، خسارے میں جانے کے بعد پاکستانی ٹیم نے بھی حریف کے گول پر حملے کیے مگر وہ خسارہ کم کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔وقفے پر اسکور دو صفر تھا، دوسرے ہاف کے ساتویں منٹ میں اردن کے سعید الروسان نے اپنی ٹیم کے لیے تیسرا گول کیا۔

(جاری ہے)

دس منٹ بعد ایک اور موقع کا فائدہ اٴْٹھاتے ہوئے اٴْردن کی ٹیم چوتھا گول کرنے میں کامیاب رہی، یہ گول موسیٰ التماری نے بنایا جو اٴْن کا دوسرا گول بھی تھا۔

پانچواں گول علی الوان نے 75 ویں منٹ میں اسکور کیا، موسیٰ التماری نے 79ویں منٹ میں مزید ایک گول اسکور کرکے اٴْردن کی برتری 0-6 کردی اور اس کے ساتھ اپنی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی۔میزبان اردن کی جانب سے ساتواں اور آخری گول ابو محمد نے 83ویں منٹ میں کیا اور یوں پاکستان کو 0-7 سے شکست ہوئی۔ رپورٹس کے مطابق 16سال کے عرصے میں پاکستان کی یہ سب سے بڑے مارجن سے ناکامی ہے۔

متعلقہ عنوان :