وادی تیراہ میں ٹائپ ڈی ہسپتال کی تعمیر و بحالی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

بدھ 27 مارچ 2024 16:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ضلع خیبر کے دورافتادہ علاقے وادی تیراہ میں ٹائپ ڈی ہسپتال کی تعمیر و بحالی کے حوالے سے گزشتہ روز اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان، ممبر قومی اسمبلی اقبال آفریدی، ممبر صوبائی اسمبلی عبد الغنی آفریدی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) حسیب الرحمن ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) نعمان علی شاہ، اسسٹنٹ کمشنر باڑہ شہاب الدین، ضلعی سربراہ محکمہ صحت ڈاکٹر ظفر علی خان،ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو(بلڈنگ) مقبول اعظم اور دیگر آفسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹائپ ڈی ہسپتال وادی تیراہ میں جاری تعمیراتی کام، ہسپتال کیلئے حاصل شدہ اراضی، ایمرجنسی بنیادوں پر وارڈز کی بحالی سمیت درپیش چیلنجز کے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو نے حکام کو پراجیکٹ کے متعلق تفصیلی بریفننگ دی۔اجلاس میں رمضان المبارک کے بعد ہنگامی بنیادوں پر وادی تیراہ کے عوام کیلئے ایمرجنسی سروسز شروع کرنے اور تمام متعلقہ محکمہ جات کے باہمی تعاون سے ہسپتال کی بقیہ تعمیر میں حائل روکاوٹیں دور کرکے مشاورت سے لائحہ عمل طے کرنے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔