آسٹریلیا ویمن نے تیسریون ڈے میچ میں بنگلہ دیش ویمن کو با آسانی 8 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز کلین سویپ کرلی

بدھ 27 مارچ 2024 16:28

آسٹریلیا ویمن نے تیسریون ڈے میچ میں بنگلہ دیش ویمن کو با آسانی 8 وکٹوں ..
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) آسٹریلیا ویمن نے تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں بنگلہ دیش ویمن کو باآسانی 8وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-3 سے کلین سویپ کر لیا۔آسٹریلیا کی کم گارتھ کو میچ جبکہ ایشلی گارڈنر سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔بدھ کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ،ڈھاکہ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم بنگلہ دیش پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 26.2اوورز میں 89 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، بنگلہ دیشی ٹیم آسٹریلوی خواتین ٹیم کے سامنے بالکل بے بس نظر آئی ، اس کی 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکیں۔

(جاری ہے)

کپتان نگار سلطانہ 16معروفہ اختر نے 15 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی طرف سے ایشلی گارڈنر اور کم گارتھ نے تین، تین جبکہ ایلیس پیری اور سوفی مولینکس نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیاجواب میں آسٹریلیا ویمن نے مطلوبہ ہدف 18.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔آسٹریلوی ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی نے 33 رنز کی اننگز کھیلی، ایلیس پیری ناقابل شکست 27 اور بیتھ مونی ناقابل شکست 21 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہیں۔ بنگلہ دیش کی سلطانہ خاتون اور رابعہ خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ آسٹریلیا کی کم گارتھ کو میچ جبکہ ایشلی گارڈنر سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

متعلقہ عنوان :