میامی اوپن ٹینس مینزسنگلزکی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

بدھ 27 مارچ 2024 16:28

میامی اوپن ٹینس مینزسنگلزکی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔ہسپانوی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز،بلغاریہ کے گریگور دیمتروف،جرمنی کے الیگزینڈر زیویروف،ہنگری کے فابین مروزان ،چلی کے نکولس جیری،روس کے ڈینیئل میدویدیف،جمہوریہ چیک کے ٹوماس مخاچ اور اٹلی کے جینک سنر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہسپانوی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز،بلغاریہ کے گریگور دیمتروف،جرمنی کے الیگزینڈر زیویروف،ہنگری کے فابین مروزان ،چلی کے نکولس جیری،روس کے ڈینیئل میدویدیف،جمہوریہ چیک کے ٹوماس مخاچ اور اٹلی کے جینک سنر ٹاپ ایٹ رائونڈ میں پہنچ چکے ہیں۔کوارٹر فائنل رائونڈ میں سپین کے عالمی نمبر ون اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز کا مقابلہ بلغاریہ کے گریگور دیمتروف سے ،جرمنی کے الیگزینڈر زیویروف کا ٹاپ ایٹ میں مقابلہ ہنگری کے فابین مروزان سے ہوگا،چلی کے نکولس جیری کا مقابلہ روس کے دفاعی چیمپئن ڈینیئل میدویدیف سے ہوگا۔ جمہوریہ چیک کے ٹوماس مخاچ کا مقابلہ اٹلی کے جینک سنر سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :