کرکٹ نمیبیا کا 10 خواتین کرکٹرز کیلئے پروفیشنل کنٹریکٹ کا اعلان

بدھ 27 مارچ 2024 22:43

ونڈہوک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) کرکٹ نمیبیا نے 10 خواتین کرکٹرز کیلئے پروفیشنل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے۔ معاہدوں پر بات چیت اور دستخط گزشتہ ماہ فروری میں ہو چکے تھے لیکن اب باضابطہ طور پر اعلان کیا گیاہے۔ کرکٹ نمیبیا کے چیف ایگزیکٹو جوہان ملر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پہلی مرتبہ ہم خواتین کے کھیل کو پیشہ ورانہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں، یہ ملک میں کھیلوں کے لئے ایک اہم لمحہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب خواتین کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں جہاں کرکٹ ان کا پیشہ ہے۔ 10خواتین کرکٹرز کیلئے بہترین موقع ہے کہ وہ اپنے شوق کو آگے بڑھا کر اپنے گھر والوں کی مدد کریں۔ کنٹریکٹ حاصل کرنے والی خواتین میں کیلین گرین، سونے ویتمان، ارستہ ڈیرگارڈ، ایڈلے وان زیل، بیانکا مینویل، ارینی وان زیل، ویلکا مواٹیل، میکیلے مواٹیل، نائومی بینجمن اور صائمہ توہادیلینی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :