انٹر کالجیٹ رمضان ٹی 20 کپ میں آئی ایم سی بی ڈگری کالج سہالہ اور آئی ایم پی سی سی کی فتح

بدھ 27 مارچ 2024 23:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) انٹر کالجیٹ رمضان ٹی 20 کپ میں آئی ایم سی بی ڈگری کالج سہالہ نے آئی ایم سی بی ( ایف ٹین تھری) اور آئی ایم پی سی سی نے فروبیلز کو شکست دے دی ۔ مسام کرکٹ گراونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں آئی ایم سی بی سہالہ نے آئی ایم سی بی ( ایف ٹین تھری) کے خلاف 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔ آئی ایم سی بی ( ایف ٹین تھری) کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17.2 اوورز میں 117 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ۔

محمد دانیال 39 رنز بنا کر نمایاں رہے ، محمد کاشف اور محمد احد نے 3 ، 3 وکٹیں حاصل کیں ، جواب میں آئی ایم سی بی سہالہ نے مطلوبہ ہدف 18 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ علی حیدر نے 24 ، شاہ زیب حمزہ نے 23 اور محمد ثقلین نے 22 رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

محمد دانیال نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ آئی ایم سی بی سہالہ کے محمد کاشف کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

دوسرے میچ میں آئی ایم پی سی سی نے فروبیلز کو 83 رنز سے شکست دی ، فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے ، عبدالجبار نے طوفانی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 62 گیندوں پر 103 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔ حمزہ علی نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ فروبیلز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنا سکی ، خضر ملک 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، آئی ایم پی سی سی کے عبدالجبار کو مرد میدان قرار دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :