بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز 15اپریل سے سپین میں ہوگا

بدھ 27 مارچ 2024 23:03

بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) اے ٹی پی ٹورکے زیر اہتمام بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 15 اپریل سے سپین میں شروع ہوگا۔ بارسلونا اوپن ٹینس کا 71 واں ایڈیشن 15 اپریل سے ریئل کلب ڈی ٹینس بارسلونا میں شروع ہوگا جو 23 اپریل تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

یہ ٹورنامنٹ کلے کورٹ پر کھیلا جائے گا، جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گے۔

اے ٹی پی ٹینس ایونٹ میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز مقابلے ہوں گے۔ ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلو ں میں ہسپانوی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ٹوکارلوس الکاراز اعزاز کا دفاع کریں گے جبکہ ڈبلز مقابلوں میں میکسیمو گونزالیزاور آندرس مولٹینی پر مشتمل ارجنٹائن کی جوڑی اپنے اعزاز کے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :