کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ٹینریز کے حوالے سے اجلاس

جمعرات 28 مارچ 2024 17:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ٹینریز کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ٹینریز مینجمنٹ کروم ڈسچارج ٹریٹمنٹ پلانٹس کیلئے ورکنگ کو عملی جامہ پہنائے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات و ہدایات واضح ہیں۔ ٹینریز کو معینہ مہلت کے دوران ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے ہونگے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ مینجمنٹ کیساتھ ملکر تمام ٹیکنیکل انٹروینشنز کی تصدیق کریگی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ٹیکنیکل مدد کیلئے فوکل پرسن مقرر کر دیئے ہیں جو ٹینریز مینجمنٹ کیساتھ مکمل رابطہ رکھیں۔ نئی ٹینری لگانے سے پہلے کروم ڈسچارج ٹرٹمنٹ پلانٹ لگانا لازمی ہوگا۔ وگرنہ نئی ٹینری کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ ٹینریز مالکان یقینی بنائیں کہ زہریلا پانی کسی ٹینری سے باہر نہ آئے۔ لاہور ہائیکورٹ کی ہدایات کے مطابق ہر ٹینری کیلئے واٹر ٹریٹمنٹس پلانٹ لگانا لازمی ہے۔