صحابہ کرام اس امت کے سب سے افضل و اعلیٰ لوگ ہیں صحابہ کرام تمام کے تمام عدول ہے ،سنی علماء کونسل

جمعرات 28 مارچ 2024 20:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) سنی علماء کونسل کوئٹہ کے صدر علامہ عبد الرحیم ساجد ، قاری محمد ایوب انصاری ، مولانا مقبول الرحمٰن شاہ ، مولانا فضل احمد صدیقی ، محمد آصف مینگل ،قاری نزیر احمد فاروقی ،شکیل احمد گجر ، میر عبدالمالک رند و دیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صحابہ کرام اس امت کے سب سے افضل واعلی لوگ تھے ،انہوں نے نبی کریمﷺ کو اپنی آنکھوں سے دیکھا،ان کے ساتھ مل کر کفار سے لڑائیاں کیں ، اسلام کی سر بلندی اور اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی کے لئے اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کر دیا۔

(جاری ہے)

پوری امت کا اس بات پر اتفاق ہے کہ صحابہ کرام تمام کے تمام عدول ہیں یعنی دیانتدار،عدل اور انصاف کرنے والے ،حق پر ڈٹ جانے والے اور خواہشات کی طرف مائل نہ ہونے والے ہیں۔صحابہ کرام کے بارے میں اللہ تعالی کا یہ اعلان ہے کہ اللہ ان سے راضی ہے اور وہ اللہ سے راضی ہیں۔لیکن بعض لوگوں نے صحابہ کرام کے باہمی اجتہادی اختلافات کو سامنے رکھ کر ان میں سے بعض کو بعض پر فضیلت دینا شروع کر دی ہے۔مشاجرات صحابہ کے بارے میں امت نے ہمیشہ محتاط موقف اختیار کیا ہے اور ان کے باہمی اختلافات کو حسن ظن پر محمول کر کے صحابہ دشمنی سے امکانی حد تک اجتناب کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :