محکمہ تعلیم کی ضلعی ریفارم اوور سائیٹ کمیٹی کےاجلاس کا انعقاد

جمعرات 28 مارچ 2024 21:43

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) محکمہ تعلیم کی ضلعی ریفارم اوور سائیٹ کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ سنجرانی کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں لمبےعرصے سے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف فوری کاروائی اور ضلع میں بند پڑے ہوئے اسکولوں کو فوری طور پر کھولنے اور وہاں پر اساتذہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسکولوں میں طلباء اور اساتذہ کی تعداد کو نظر میں رکھتے ہوئے ایس ٹی آر پالیسی کے تحت اساتذہ کو مقرر کرنے کے لئے کہا گیا جبکہ اسکولوں کے ایس ایم سی فنڈز کے استعمال کی نگرانی کے لئے اسسٹنٹ کمشنر اور تعلقہ ایجوکیشن آفیسر کی نگرانی میں کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔مرمت طلب اسکولوں کی فوری طور پر مرمت کے لئے ایکسین ایجوکیشن ورکس کو ایسے اسکولوں کی لسٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ضلع کے 7مسلسل غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی ۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سے ضلع میں عادی غیر حاضر اور مسلسل غیر حاضر رہنے والوں کی تنخواہیں بند کرنے اور انہیں نوکری سے برطرف کرنے کے لئے کاروائی ایک ہفتے کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :