ث*سعودی عرب ، فلاحی تنظیم کی جانب سے 5 لاکھ کلوگرام اضافی خوراک تقسیم

اتوار 31 مارچ 2024 18:00

ُریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2024ء) سعود ی عرب میں مکہ مکرمہ کی فلاحی تنظیم اکرام کی جانب سے گزشتہ دوہفتے کے دوران 5 لاکھ کلوگرام اضافی خوراک کو تلف ہونے سے بچاتے ہوئے اسے ضرورت مندوں میں تقسیم کیا گیا۔ فلاحی تنظیم اکرامکے ڈائریکٹر احمد المطرفی کا کہنا تھا کہ مسجد الحرام کے اطراف میں فائیو اسٹار ہوٹلز اور کیٹرنگ سروسز کے تیار کردہ کھانوں کو تلف کرنے سے بچانے کیلیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تنظیم کی ٹیمیں ان ہوٹلوں کا دورہ کرتی ہیں جہاں سے وہ اضافی خوراک کو پیک کرکے انہیں مخصوص پیکنگ میں محفوظ کرنے کے بعد ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ڈائریکٹر فلاحی تنظیم کا مزید کہنا تھا کہ ہوٹلوں میں تیار ہونے والی مختلف نوعیت کی خوراک جن میں خشک افطاری ، فروٹ ، بیکری آئیٹمز ، فاسٹ فوڈ اور دیگر کھانے ہوتے ہیں انہیں طبی ضوابط کے مطابق پیک کیا جاتا ہے۔خوراک کو مخصوص پیکٹوں میں محفوظ کرنے کے بعد انہیں مکہ مکرمہ میں رہنے والے ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :