اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر نے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز سنگلزٹائٹل جیت لیا
پیر 1 اپریل 2024 13:20
(جاری ہے)
22 سالہ آسٹریلین اوپن چیمپئن جینک سنر اس سے قبل امریکا میں کھیلے گئے 2021 اور 2023 کے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں رنر اپ رہے تھے۔
میلبورن اور روٹرڈیم میں اس کی کامیابیوں کے بعد یہ اطالوی ٹینس سٹار کا 2024 تیسرا اے ٹی پی ٹائٹل ہے جو انہوں نے اپنے نام کیا۔اس کامیابی کے بعد جینک سنر کی مردوں کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں بھی ترقی ہوئی ہے اور وہ ایک درجہ ترقی پاکر تیسرے سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔اپنی اس فتح کے بعد جینک سنر نے سکائی سپورٹس کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ کامیابی میرے لیے بہت ہی خاص ہے ، میں نے ٹینس کورٹ پر درست شارٹس کا استعمال ٹھیک وقت پر کرتے ہوئے فتح حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ فتح کے ساتھ ساتھ مردوں کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں بھی ترقی پاکر دوسری پوزیشن پر پہنچنا میرے لئیکسی بڑے اعزاز سے کم نہیں ہے اور میں واقعی اپنی اس فتح پر بہت خوش ہوں۔جینک سنر 1973 کے بعد اے ٹی پی رینکنگ میں ٹاپ ٹو میں داخل ہونے والے پہلے اطالوی کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔جینک سنر نے کہا کہ وہ اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مستقبل میں مزید فتوحات حاصل کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.