ملک میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ،کھلاڑیوں کو وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے،لطیف نواب شاہ

پیر 1 اپریل 2024 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2024ء) عادل سپورٹس فٹ بال کلب نواب شاہ کے صدر لطیف نواب شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں گراس روٹ سطح پر تعلیمی ادارے نرسری کا کام کر رہے ہیں اور حکومت کو چاہیے کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کو یقینی بنائے تاکہ گراس روٹ سطح کھیلوں کا ٹیلنٹ سامنے آ سکے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسرز کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا اور پرائیویٹ سیکٹرز کو کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں پر بھی توجہ دینی چاہیے ے تاکہ ملک میں دوسرے کھیل بھی ترقی کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں میں بے پناہ میڈلز حاصل کر رکھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :