کرنل محمد نعمان مالاکنڈ فٹ بال ایسوسی ایشن کے آئندہ 4برس کے لئے صدر منتخب ہوگئے

بدھ 3 اپریل 2024 12:48

کرنل محمد نعمان مالاکنڈ فٹ بال ایسوسی ایشن کے آئندہ 4برس کے لئے صدر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2024ء) کرنل ریٹائرڈ محمد نعمان مالاکنڈ فٹ بال ایسوسی ایشن کے آئندہ 4 برس کے لیے صدر منتخب ہوگئے جبکہ حمید گل سیکرٹری ہوں گے۔واضح رہے کہ کرنل ریٹائرڈ محمد نعمان پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی کانگریس کے رکن کے علاوہ قومی فٹ بال ٹیم کے کپتان اور 10 سال تک پاکستان آرمی فٹ بال ٹیم کے کپتان بھی رہ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

مالاکنڈ کے فٹ بال کلبوں کے عہدیداروں اور کھلاڑیوں کے علاوہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد نے کرنل ریٹائرڈ محمد نعمان کو مالاکنڈ فٹ بال ایسوسی ایشن کے آئندہ 4 برس کے لئے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ کرنل محمد نعمان کی قیادت میں ضلعی سطح پر مالاکنڈ میں فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :