ملک میں زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.4 فیصد کمی

بدھ 3 اپریل 2024 13:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2024ء) ملک میں زیر گردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.4 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق 22 مارچ کو ختم ہونےوالے ہفتے میں زیر گردش کرنسی کاحجم 8678 ارب روپے ریکارڈکیا گیا جو 15مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ کے اختتام پر 8709 ارب روپے تھا۔

جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک زیرگردش کرنسی کے حجم میں 5.1 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اختتام پر زیر گردش کرنسی کا حجم 9149 ارب روپے تھا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق 22 مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں زر وسیع (ایم ٹو) میں ہفتہ وار بنیادو ں پر 0.1 فیصد کا اضافہ ہوا اور اس کا حجم 32672 ارب روپے ریکارڈکیاگیا ۔

(جاری ہے)

پیوستہ ہفتے کے اختتام پر زر وسیع کاحجم 32630 ارب روپے تھا۔

جاری مالی سا ل کے آغاز سے لے کر اب تک زر وسیع میں 3.6 فیصد کااضافہ ہواہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کے کھاتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.3 فیصد کااضافہ ہوا ۔ 22 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 23873 ارب روپے ریکارڈکیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے اختتام پر 23797ارب روپے تھا۔ جاری مالی سا ل کے آغاز سے لے کر اب تک بینکوں کے ڈیپازٹس میں 7.2فیصد کااضافہ ہوا ہے۔ \395