کرنل محمد نعمان مالاکنڈ فٹ بال ایسوسی ایشن کے آئندہ چار برس کے لئے صدر منتخب ہوگئے

بدھ 3 اپریل 2024 14:45

کرنل محمد نعمان مالاکنڈ فٹ بال ایسوسی ایشن کے آئندہ چار برس کے لئے ..
پشاو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2024ء) کرنل ریٹائرڈ محمد نعمان مالاکنڈ فٹ بال ایسوسی ایشن کے آئندہ چار برس کے لئے صدر منتخب ہوگئے جبکہ حمید گل سیکرٹری ہونگے۔واضح رہے کہ کرنل ریٹائرڈ محمد نعمان پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی کانگریس کے رکن کے علاوہ قومی فٹ بال ٹیم کے کپتان اور دس سال تک پاکستان آرمی فٹ بال ٹیم کے کپتان بھی رہ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

مالاکنڈ کے فٹ بال کلبوں کے عہدیداروں اور کھلاڑیوں کے علاوہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد نے کرنل ریٹائرڈ محمد نعمان کو مالاکنڈ فٹ بال ایسوسی ایشن کے آئندہ چار برس کے لئے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ کرنل محمد نعمان کی قیادت میں ضلعی سطح پر مالاکنڈ میں فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :