ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کا برازیل اور ارجنٹینا کا سفر مکمل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کا سفر امریکا سے شروع ہوا تھا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون سے شروع ہوگا

جمعرات 4 اپریل 2024 14:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2024ء) یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کا برازیل اور ارجنٹینا کا سفر مکمل ہوگیا۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کا مختلف ممالک کا سفر جاری ہے، ٹرافی اپنے ابتدائی سفر میں 15 ممالک کا دورہ کررہی ہے ا س سلسلے میں وہ فٹ بال کے کھیل سے محبت کرنے والے دو ممالک برازیل اور ارجنٹینا پہنچی جہاں شائقین نے ٹرافی کا بھرپور استقبال کیا۔ ٹرافی کو دونوں ملکوں کے مختلف شہروں اور اہم مقامات پر لے جایا گیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کا سفر امریکا سے شروع ہوا تھا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون سے شروع ہوگا۔