پاکستان کے 2 معروف گالفرز نے شادی کرلی

جمعہ 5 اپریل 2024 15:44

پاکستان کے 2 معروف گالفرز نے شادی کرلی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2024ء) پاکستان کے دو معروف گالفرز نے شادی کرلی۔انٹرنیشنل گالفر حمنہ امجد اور پروفیشنل گالفر سید رضا علی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔شادی کی پٴْروقار تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں عزیز و اقارب نے شرکت کی جبکہ ولیمے کی تقریب کا اہتمام عیدالفطر کے بعد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

حمنہ امجد اور رضا علی کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

تصاویر میں حمنہ گولڈن عروسی جوڑے اور لائٹ میک اپ و جیولری میں دکھائی دے رہی ہیں جبکہ رضا علی کریم کلر کی شیروانی میں موجود ہیںقومی ویمن گالفر حمنہ امجد کئی انٹرنیشنل گالف ٹورنامنٹ کھیل چکی ہیں جبکہ سید رضا علی پروفیشنل گالفر ہونے کے ساتھ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی ڈگری حاصل کررہے ہیں۔