یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں تقریری مقابلہ

ہفتہ 6 اپریل 2024 14:33

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) یونیورسٹی آف سیالکوٹ نے سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) کے زیر اہتمام تقریری مقابلے کا انعقاد کیا ۔ اس تقریب کا مقصد ذمہ دارانہ نقل مکانی کے طریقوں کو فروغ دینا تھا۔

(جاری ہے)

اس تقریری مقابلے میں معزز ججوں کا ایک پینل تھا جس میں پروفیشنل ڈویلپمنٹ سینٹر کی کنزہ فاطمہ مرزا، اسٹوڈنٹ سروس سینٹر سے ڈاکٹر روما قدیر اور آئی او ایم کی محترمہ نمرہ نذیر شامل تھیں۔ انہوں نے ایک منصفانہ جانچ کے عمل کو یقینی بنایا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان نے جیتنے والوں کو ان کی مؤثر شراکت کے لیے سرٹیفیکیٹس اور نقد انعامات دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :