امریکی شہر میامی میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک

ایک شخص نے سیکیورٹی گارڈ کی گن چھین کر اس پر فائرنگ کردی،7افرادزخمی

اتوار 7 اپریل 2024 14:35

میامی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2024ء) امریکی شہر میامی کے مضافات میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک بار میں کسٹمرز کے درمیان لڑائی کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، ایک شخص نے سیکیورٹی گارڈ کی گن چھین کر اس پر فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

تفتیش کار کے مطابق فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوا جبکہ دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہوا۔