مسجد الحرمین میں ختم قرآن اوردعا ، فلسطینیوں کیلئے ہر آنکھ اشکبار

پیر 8 اپریل 2024 11:58

مدینہ منورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) مسجد الحرمین مکہ یعنی مکرمہ اور مسجد نبوی میں 29 ویں تراویح میں ختم قرآن اور دعا کرائی گئی۔اس دعا میں میں لاکھوں افراد شریک ہوئے جس کے رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔مسجد الحرام کیاندرونی اوربیرونی صحنوں کے علاوہ چھت اوراطراف کی سڑکیں زائرین سے بھر گئیں۔

(جاری ہے)

ختم قرآن کی دعا میں شرکت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے، دعا میں مظلوم فلسطینیوں کیلیے ہر آنکھ اشک بار نظر آئی۔سعودی میڈیا کے مطابق 29ویں تراویح کے اختتام پر لوگوں کی بڑی تعداد مغرب سے قبل ہی مسجد الحرام اور مسجد نبوی پہنچ گئی تھی اور وہیں افطار کیا۔مغرب اور اس کے بعد عشا و تراویح کی نمازیں بھی حرمین الشریفین میں ادا کیں۔