750روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15اپریل کوہوگی

پیر 8 اپریل 2024 14:27

750روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15اپریل کوہوگی
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آ ف نیشنل سیونگز حکومتِ پاکستان کے زیر ِ اہتمام 750روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی عید الفطر کی چھٹیوں کے فوری بعد 15اپریل2024ء کوبروز سوموار حیدر آباد میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

750روپے والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 15 لاکھ روپے جبکہ دوسرا انعام 5لاکھ روپے کے تین انعامات اور اسی طرح 9300روپے کے 1696انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :