نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا

نیوزی لینڈ تین ٹیسٹ میچز کے لیے انگلینڈ کی میزبانی کرے گا، ٹیسٹ میچز کرائسٹ چرچ، ویلنگٹن اور ہیملٹن میں کھیلے جائیں گے

منگل 9 اپریل 2024 15:12

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا
کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) نیوزی لینڈ کرکٹ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ نے بتایا کہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ فینز کی وجہ سے شیڈول کا اعلان کیا گیا، باقی ہوم انٹرنیشنل شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا کہ آئندہ سیزن میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں نے بھی دورہ کرنا ہے جبکہ آسٹریلیا اور سری لنکا کی ویمن ٹیمیں بھی سیریز کھیلیں گی۔نیوزی لینڈ تین ٹیسٹ میچز کے لیے انگلینڈ کی میزبانی کرے گا، ٹیسٹ میچز کرائسٹ چرچ، ویلنگٹن اور ہیملٹن میں کھیلے جائیں گے۔پہلا ٹیسٹ 28 نومبر، دوسرا ٹیسٹ 6 دسمبر اور تیسرا ٹیسٹ 14 دسمبر سے شروع ہو گا۔