ناتھینیل لیمنس اور جیکسن ودروکا مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز میں فاتحانہ آغاز ،دوسرے رائونڈ میں داخل

منگل 9 اپریل 2024 21:17

مونٹی کارلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) ناتھینیل لیمنس اور جیکسن ودروپر مشتمل امریکی جوڑی مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی۔ انہوں نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں برطانوی ٹینس سٹار جمی مرے اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مائیکل وینس کو شکست دی۔

اے ٹی پی ماسٹرزٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے مونٹی کارلو کنٹری کلب میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ناتھینیل لیمنس اور جیکسن ودروپر مشتمل امریکی جوڑی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف برطانوی ٹینس کھلاڑی جمی مرے اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مائیکل وینس کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے ہرا کر نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں ان کا مقابلہ ہسپانوی کھلاڑی مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ جوڑی سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :