سلطان ازلان شاہ کپ میں تین پاکستانی آفیشلز کی تعیناتی خوش آئندقرار

جمعہ 12 اپریل 2024 17:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2024ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر شہلا رضا نے سلطان ازلان شاہ کپ میں تین پاکستانی آفیشلز کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے جمعہ کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ پاکستان کے لئے فخر کی بات ہے کہ انٹرنیشنل ایونٹ میں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل آفیشلز اور ایمپائر بھی پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ضیاالدین خان برکی اور حمزہ طفیل کی بطور ٹیکنیکل آفیشل جبکہ یاسر خورشید کی بطور ایمپائر تقرری پر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن ، ایشین ہاکی فیڈریشن سمیت ملائشین ہاکی فیڈریشن کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل آفیشل ضیاالدین خان برکی اور ایمپائر یاسرخورشید پہلے سے ہی انٹرنیشنل پینل پر موجود ہیں جبکہ ٹیکنیکل آفیشل حمزہ طفیل پہلی بار انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کے لئے تعینات کئے گئے ہیں۔ جس کے لئے ان آفیشلز کو پاکستان کی نمائندگی کرنے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :