ایران کا اسرائیل پر حملہ، تہران میں شہریوں کا جشن

لبنانی دارالحکومت بیروت میں بھی اسرائیل پر حملے کی خوشی میں ریلی نکالی گئی

اتوار 14 اپریل 2024 10:55

تہران /بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) اسرائیل پر ایران کی جانب سے ڈرون حملوں پر ایران کے مختلف شہروں میں جشن منایا گیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق دارالحکومت تہران میں شہری ایران کے پرچم لے کر سڑکوں پر نکل آئے۔شہریوں نے اسرائیل کے خلاف اور فلسطینی عوام کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب لبنانی دارالحکومت بیروت میں بھی اسرائیل پر حملے کی خوشی میں ریلی نکالی گئی۔

واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر 200 سے زائد ڈرون اور کروز میزائلز داغے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق حملوں میں گولان کی پہاڑیوں اور شام کے قریب اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی حملوں سے دفاعی تنصیبات کو معمولی نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی میزائل اور ڈرون کو مار گرادیا گیا۔