خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرہؓ کی حیات طیبہ مشعل راہ ہے ،علامہ صادق عباس

پیر 15 اپریل 2024 20:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) ممتاز شیعہ خطیب علامہ صادق عباس عابدی نے کہا کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات کا نام ہے جو مردوں،اور عورتوں کو یکساں نظام حیات عطاء کرتا ہے ،حضور اکرم ﷺ کی ذات انسانیت کیلئے نمونہ عمل ہے تو آپ کی دختر حضرت فاطمہ زہرہ کی سیرت رسولﷺ کا آئینہ ہے اور خواتین کیلئے مشعل راہ ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ حضرت فاطمہ زہرہ کی کامیاب اور مثالی زندگی سے ہمیں سبق حاصل کرنا ہوگا ،آج آپ جنت البقیع میں آرام فرما ہیں اور کلمہ گو کے دل میں آج بھی حضرت فاطمہ زہرہ اور ان کی قبر مطاہر کا احترام باقی ہے ،یہ بات انہوں نے مقامی امام بارگاہ میں مجلس عزاء سے خطاب کے دوران کہی ،انہوں نے مزید کہا کہ یوم جنت البقیع کو خصوصی طور پر منانے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :