انگلینڈ کے سابق اسپنرڈیرک انڈرووڈ انتقال کرگئے

منگل 16 اپریل 2024 14:56

انگلینڈ کے سابق اسپنرڈیرک انڈرووڈ انتقال کرگئے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق لیفٹ آرم اسپنر ڈیرک انڈرووڈ 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

ڈیرک انڈرووڈ نے 86 ٹیسٹ میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئی297 وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے پاکستان کے خلاف بھی 10 ٹیسٹ میچز، جبکہ کینٹ کاؤنٹی کی جانب سے 676 فرسٹ کلاس میچز کھیلے۔ڈیرک انڈرووڈ نے 26 ایک روزہ میچوں میں 32 وکٹیں حاصل کیں۔کینٹ کاؤنٹی کی جانب سے ڈیرک انڈرووڈ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :