امریکی کھلاڑی برینڈن ناکشیما بارسلونا اوپن ٹینس مینز سنگلز ٹاپ 16 رائونڈ میں داخل

بدھ 17 اپریل 2024 14:25

امریکی  کھلاڑی برینڈن ناکشیما بارسلونا اوپن ٹینس مینز سنگلز ٹاپ 16 رائونڈ ..
بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) روس کے نامور ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ آندرے روبلوف اے ٹی پی بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ امریکا کے ٹینس کھلاڑی برینڈن ناکشیما نے اے ٹی پی ایونٹ میں مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں روسی حریف کھلاڑی آندرے روبلوف کو شکست دے کر ایونٹ کے ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

انہوں نے مینز سنگلز کے ابتدائی رائونڈ میں برطانوی حریف کھلاڑی ڈین ایوانز کو شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 71 واں ایڈیشن ریئل کلب ڈی ٹینس بارسلونا ، سپین میں جاری ہے ،جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں امریکی ٹینس کھلاڑی برینڈن ناکشیما نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف روسی کھلاڑی آندرے روبلوف کو سٹریٹ سیٹس میں ٹائی بریک پر 4-6 اور 6-7(6-8)سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ ایونٹ کے ٹاپ 16 رائونڈ میں امریکی فاتح کھلاڑی کا مقابلہ ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی ٹامس مارٹن ایچیوری سے ہوگا۔\932

متعلقہ عنوان :