Live Updates

بانی پی ٹی آئی کی 6 کیسز، بی بی کی درخواستِ ضمانت پر سماعت نہ ہو سکی

بدھ 17 اپریل 2024 17:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 6 کیسز اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک درخواستِ ضمانت پر سماعت نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کے انسدادِ دہشت گردی عدالت میں تبادلے کی وجہ سے سماعت نہ ہو سکی۔جج طاہر عباس سِپرا کی جگہ تاحال کچہری میں جج تعینات نہ ہو سکا۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل خالد یوسف عدالت میں پیش ہوئے۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سماعت 24 اپریل تک ملتوی کر دی۔

Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :