سکھر کے معمر شخص علی نواز کوری کا زمین پر مبینہ قبضے اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج

سکھر ایئرپورٹ روڈ کے قریب میری کھاتے والی زرعی زمین 18گھنٹہ زمین پر بااثر شخص عبدالمجید ملک قبضہ کرنا چاہتا ہے ، تحفظ دیا جائے، علی نواز

بدھ 17 اپریل 2024 20:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) سکھر کے علاقے پرانہ شاہپور میمن محلہ کے رہائشی معمر شخص علی نواز کوری نے زمین پر مبینہ قبضے اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ سکھر ایئرپورٹ روڈ کے قریب میری کھاتے والی زرعی زمین 18گھنٹہ زمین پر بااثر شخص عبدالمجید ملک قبضہ کرنا چاہتا ہے جبکہ اس زمین کے تمام سرکاری دستاویزات میرے پاس موجود ہے معمر شخص نے بتایا کہ عبدالمجید ملک نامی شخص نے چار سال قبل زمین کی خرید کے حوالے سے سودا کیا تھا لیکن رقم ادا نہ ہونے پر میں نے معاہدہ ختم کردیا جس پر عبدالمجید ملک مشتعل ہو گیا اور اپنے ساتھی سچل نائچ جو کہ گرم گودی کا رہائشی ہے اسکے ساتھ ملکر زبردستی زمین پربنا رقم ادائیگی کے قبضہ کرنا چاہتا ہے جو سراسر ظلم و زیادتی ہے متاثرہ شخص نے بتایا کہ زمین پر آئے روز لڑائی جھگڑے کی وجہ سے زمین پر فصل اگانے اور وہاں پر کام کرنے والوں کو شدید پریشانی اٹھانا پڑ رہی ہے متعلقہ محکموں میں زیادتی کے خلاف تحریری شکایات جمع کراچکا ہوں لیکن انصاف نہیں مل سکا ہے معمر شخص علی نواز نے بالا حکام سے نوٹس لیکر زمین پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لا کر انصاف و تحفظ فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :