پبی، گیس لیکیج دھماکے سے بچی سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے

بدھ 17 اپریل 2024 20:53

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) نوشہرہ جنجال پورہ کے مقام پر گیس لیکیج دھماکے سے بچی سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے ۔دھما کے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل اور فائر ریسکیو ٹیمیں کو موقع پر پہنچ گئیں ۔گیس لیکیج دھما کے سے شاہ سوار سا کن امان گڑھ۔

(جاری ہے)

مدیحہ عمر 8 سال جاوید عمر 50 سال سا کنان مردان زخمی ہوئے ریسکیو 1122 ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد QHAMC ہسپتال منتقل کردیاگیس لیکیج کے صورت میں مزید نقصان کے خدشے کے پیش نظر ریسکیو 1122 نوشہرہ کی فائر فائٹرز ٹیمیں موقع پر تعینات کر دی گئی ہیںریسکیو 22 11 کی فائر فائٹر ٹیم کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :