بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 18 اپریل 2024 17:53

بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں ..
بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیوزیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیوزیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد ڈینیئل رنکن یاگی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اوریول روکا بٹالا پر مشتمل ہسپانوی جوڑی کو 3-6،7-5 اور 2-10سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :