ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ،کرکٹ کلبز کی سالانہ فیس24-2023 جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 اپریل مقرر

جمعہ 19 اپریل 2024 11:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ ملک فیصل خورشید نے سیالکوٹ کے کرکٹ کلبز مالکان سے کہا ہے کہ کرکٹ کلبز 24-2023 کی سالانہ فیس جمع کروائیں۔

(جاری ہے)

ترجمان ڈی سی اے کے مطابق صدر ڈی سی اے سیالکوٹ نے ہدایات جاری کیں ہیں کہ جن کرکٹ کلبز نے سالانہ فیس جمع نہیں کروائی وہ جناح سٹیڈیم آفس ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ میں جمع کر وا کے رسید حاصل کریں جبکہ فیس جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 اپریل 2024 ہے۔ڈی سی اے سیالکوٹ کا آفس 20 اپریل 2024 بروز ہفتہ سے روزانہ کی بنیاد پر 2بجے سے لے کر شام 5 بجے تک فیس جمع کرے گا۔

متعلقہ عنوان :