باربورا کریجکووا اور ان کی جوڑی دار لورا نٹالی سیگمنڈ ڈبلیو ٹی اے سٹٹگارٹ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ 19 اپریل 2024 14:00

سٹٹگارٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) جمہوریہ چیک کی نامور ٹینس سٹار باربورا کریجکووا اور ان کی جرمن جوڑی دار لورا نٹالی سیگمنڈپر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے سٹٹگارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔جمہوریہ چیک کی باربورا کریجکووا اور ان کی جرمن جوڑی دار لورا نٹالی سیگمنڈ نے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں لیوڈمیلا دیمتریونا سمسونووا اور ان کی ہم وطن جوڑی دار ڈیانا میکسیمونا شنائیڈر پر مشتمل روسی جوڑی کو شکست دی۔

(جاری ہے)

سٹٹگارٹ اوپن ٹینس ایونٹ کے دلچسپ مقابلے جرمنی کے بڑے شہر سٹٹگارٹ کے پورش ایرینا میں جاری ہیں۔خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل مرحلے میں جمہوریہ چیک کی نامور ٹینس سٹار باربورا کریجکووا اور ان کی جرمن جوڑی دار لورا نٹالی سیگمنڈپر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے لیوڈمیلا دیمتریونا سمسونووا اور ان کی ہم وطن جوڑی دار ڈیانا میکسیمونا شنائیڈر پر مشتمل روسی حریف جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 3-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ \932

متعلقہ عنوان :