مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تعمیری کردار ادا کریں گے،چین

جمعہ 19 اپریل 2024 17:53

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) چین نے کہا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے جمعہ کو کہا کہ چین کسی بھی ایسے اقدام کی مخالفت کرتا ہے جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو اور وہ کشیدگی کو کم کرنےکے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ ایران میں بیجنگ کے سفارت خانے نے جمعے کو اپنے شہریوں اور کمپنیوں کو خبردار کیا کہ وہ سکیورٹی کے خطرات کے باعث احتیاط برتیں، صورت حال پر پوری توجہ دیں اور اپنے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ سفارتخانے نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ اس وقت ایران میں سکیورٹی کی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :