جناح ہائوس حملہ کیس ،بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر مکمل تفتیشی رپورٹ طلب کر لی

ہفتہ 20 اپریل 2024 14:46

جناح ہائوس حملہ کیس ،بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 34 ملزمان کی عبوری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جناح ہائوس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان ، عظمی خان ،مسرت چیمہ ، جمشید چیمہ، زین قریشی سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 21مئی تک توسیع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور دیگر ملزمان عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر مکمل تفتیشی رپورٹ طلب کرتے ہوئے 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 21 مئی تک توسیع کا حکم دے دیا۔