موٹرو ے پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

ہفتہ 20 اپریل 2024 15:48

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) موٹرو ے پولیس نے مخدوم انٹرچینج کر قریب کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لیں۔سیکٹر کمانڈر غلام قادر اور سی پی او ضیغم نے آپریش کی نگرانی میں پٹرولنگ افسران خرم شاد،انصر عباس،رمضان اور اکرام نے کارروائی کی۔

(جاری ہے)

اے این ایف نے موٹروے پولیس کو مشکوک کار کی اطلاع دی تھی جس پرپٹرولنگ افسران نے کرولا کار KHYA-8127 سیال موڑ کے قریب نے فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بنا تے ہوئے 78کلو افیم اور 73 کلو حشیش برآمد کرلی گئی۔موٹروے پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد برآمد شدہ منشیات اے این ایف کے حوالے کردیں۔زونل کمانڈر ڈی آئی جی سید فرید علی نے پٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :