چین اور سری لنکا کے مابین تعاون کے بھر پور نتائج برآمد ہوئے ہیں،وزیر اعظم سری لنکا

ہفتہ 20 اپریل 2024 16:23

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) سری لنکا کے وزیر اعظم دنیش گناورد نا نے اپنے دورہ چین کے دوران چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔ہفتہ کے روز سری لنکا کے وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا چین کا یہ تیسرا دورہ ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ سری لنکا کے عوام کے ساتھ دیوار چین پر کھڑا ہونے کے اس احساس کو بانٹیں گے جو انہیں چین میں حاصل ہوا ۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران انہوں نے چین کے جنوبی صوبہ یون نان کے دیہی علاقوں میں پائے جانے والی چینی جدیدیت کی ترقی کا مشاہدہ کیا اور چین کی عظیم کامیابیوں کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ "رائس اینڈ ربڑ معاہدی" سے لے کر "بیلٹ اینڈ روڈ" منصوبے کی مشترکہ تعمیر تک، گزشتہ 60 سالوں میں چین اور سری لنکا کے مابین تعاون کے بھر پور نتائج برآمد ہوئے ہیں۔دنیش گنا ورد نا نے مغرب کی نام نہاد "قرض کے جال" کی دلیل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا ہمیشہ چین پر بھروسہ اور اس تعلق کا احترام کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :